بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک گھر سے 70سالہ ریٹائرڈ خاتون کی رسیوں سے بندھی لاش برآمد کرلی گئی ہے۔
ریسکیو ذڑائع کے مطابق گزشتہ روز میکانگی روڈ پر کوچہ شیر محمد واقع ایک گھر سے ایک بزرگ خاتون کی رسیوں سے بندھی نعش ملی جسے فوری طو رپر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
لاش کی شناخت 70سالہ مختیار بیگم جوکہ ایک ریٹائرڈ ٹیچر تھی کے نام سے ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ گھر میں وہ اپنے بھائی کے ساتھ رہائش پذیر تھی۔
پولیس مزیدتحقیقات کررہی ہے۔