اندیا میں سب سے بڑی ہیلی کاپٹر فیکٹری کا افتتاح

0
207

انڈیا نے خطے میں اپنا دفاعی نظام مزید مضبوط کرنے کی غرض سے ملک کی سب سے بڑی ہیلی کاپٹر فیکٹری کا آغاز کردیا جہاں سالانہ کم ازکم ایک ہزار ہیلی کاپٹر تیار کیے جائیں گے۔

خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے کرناٹکا کے شہر تماکورو میں فیکٹری کا افتتاح کرنے کے بعد کہا کہ ہیلی کاپٹر بنانے کی نئی سہولت سے حکومت کا ایک وعدہ پورا ہوگا جس کی بدولت بھارت دوسرے ممالک پر اپنی دفاعی ضروریات کا انحصار بتدریج کم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ مختلف قسم کے سیکڑوں ہتھیار اور دفاعی نظام اب بھارت میں بنائے جا رہے ہیں، جس میں جدید رائفلز سے ٹینک، جنگی طیاروں، ہیلی کاپٹرز اور ٹرانسپورٹ طیارے شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر تیار کرنے والی ممکنہ ایشیا کی سب سے فیکٹری ابتدائی طور پر بھارتی ساختہ اور لائٹ یوٹیلٹی ہیلی کاپٹر تیار کرے گی اور پھر اس کے بعد دیگر اقسام کے ہیلی کاپٹر کی تیاری کے لیے توسیع کی جائے گی۔

بھارت میں ہیلی کاپٹر بنانے والی نئی فیکٹری جنوبی ریاست کیرالا میں قائم کی گئی ہے اور اس کا افتتاح بھارت میں مقامی سطح پر تیار کیے گئے حملہ آور ہیلی کاپٹرز کے افتتاح کے صرف ایک ماہ بعد کیا گیا ہے، مذکورہ ہیلی کاپٹرز ہمالیہ جیسے بلند مقامات پر استعمال کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here