ڈیرہ بگٹی: ریاستی فورسزکی حمایت یافتہ شخص فائرنگ سے بیٹا سمیت ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ڈیرہ بگٹی کے علاقے پٹوخ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ریاستی فورسزکی حمایت یافتہ نہالان بگٹی اپنے بیٹے لعل جان سمیت ہلاک ہوگیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق نہالان خان بگٹی 5 فروری کشمیر ڈے منانے کی تیاری کے لیے گھر سے نکلا تھا کہ اسے راستے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے بیٹا سمیت ہلاک کر دیا۔

نہالان خان و اس کے بیٹے کی ہلاکت کے محرکات ابھی تک سامنے نہیں آئے اور نہ کسی کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے لیکن بلوچستان میں ریاستی حمایت یافتہ گروہوں پر حملوں کی اکثرو بیشتر ذمہ داری آزادی پسند بلوچ مسلح تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment