بیلہ میں مسافرکوچ حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد40 ہوگئی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے بیلہ میں چینکی اسٹاپ کے قریب مسافر کوچ کھائی میں گرنے کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 40 ہوگئی ہے ۔

مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی آرہی تھی، کھائی میں گرنے کے بعد کوچ میں آگ بھڑک اٹھی، امدادی کارروائیوں کے دوران کوچ سے اب تک39 لاشیں نکال لی گئیں اور کئی زخمی ہوگئے ہیں،

اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ہے،لاشوں اورزخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

حادثے کی اطلاع پر فائربریگیڈ گاڑیوں اور ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی۔

اسسٹنٹ کمشنر بیلہ کے مطابق کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث بیلہ کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے پل کے ستون سے ٹکرا کر کھائی میں جاگری جس کے باعث اس میں آگ بھڑک اٹھی۔اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کوچ میں 48 افراد سوار تھے جن میں سے ایک بچہ اور خاتون سمیت 3 افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے جبکہ 39 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔

ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ تر لاشیں جل جانے کے باعث ناقابل شناخت ہیں اور ان کا ڈی این اے کروایا جائے گا۔

انچارج ایدھی فانڈیشن ڈاکٹر حکیم لاسی نے کہا کہ مسافر کوچ میں 45 سے زائد افراد سوار تھے کوچ کو حادثہ سوا 2 بجے کے قریب پیش آیا جبکہ حادثے کے مقام کے قریب ایک ہوٹل کے مالک نے اطلاع دی، تو ریکسیو آپریشن 3 بجے کے قریب شروع کیا گیا۔

Share This Article
Leave a Comment