پاکستان کورونا بحران میں بھی دہشتگردی ایکسپورٹ کر رہا ہے ،بھارتی آرمی چیف

0
366

بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے دورے کے دوران، ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے بھارت کے آرمی چیف جنرل منوج موکنڈ نراوانے نے کہاہے کہ ”کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے بھارت دنیا میں ادویات برآمد کر رہا ہے۔ لیکن، پاکستان اس بحران میں بھی دہشت گردی ایکسپورٹ کر رہا ہے”۔

جنرل منوج موکنڈ نراوانے بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ا±نہوں نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر تعینات بھارتی فوجیوں سے ملاقات بھی کی۔

بھارتی آرمی چیف کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت اور پاکستان کے درمیان گزشتہ دنوں کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جھڑپوں میں اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے جمعے کو معمول کی اخباری بریفنگ کے دوران بھارتی فوج کے سربراہ کی جانب سے پاکستان کے خلاف عائد کیے جانے والے الزام کو “غیر ذمہ دارانہ اور سراسر جھوٹ پر مبنی” قرار دیتے ہوئے، سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی سربراہ کا یہ بیان نئی دہلی کی جانب سے بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں ”گزشتہ سال 5 اگست سے جاری انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے”۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here