بالگتر: اسکول میں اساتذہ و دیگر سہولیات کی عدم فراہمی کیخلاف طلبا کا احتجاج

0
43

بلوچستان کے ضلع کیچ کے سب تحصیل ہوشاپ کے علاقے بالگتر میں اسکول میں اساتذہ و دیگر سہولیات کی عدم فراہمی کیخلاف طلبا نے روڈ بلاک احتجاج کیا ہے۔

طلبا نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر اسکول میں اساتذہ کی کمی دور کرنے سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کے مطالبے درج تھے۔

احتجاجی طلبا کا کہنا تھا کہ بالگتر کے اسکول کا نظام تعلیم کا موجودہ صورت حال انتہائی ابتر ہے۔سرکاری ریکارڈ کے مطابق بالگتر میں موجود اسکول ہائی ہے لیکن اسٹاپ کی کمی کی وجہ سے پرائمری کے برابر ہے۔

طلبا کا کہنا تھا کہ سکول میں ایس ایس ٹی کا ٹیچر کا نام و نشان نہیں ہے سوائے ہیڈ ماسٹر کے۔

انہوں نے منسٹر آف ایجوکیشن،سیکرٹری ایجوکیشن سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سکول میں اساتذہ کی کمی کو پوراکرکے ہمیں حصول تعلیم میں کمک کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here