لاپتہ افراد حوالے عدلیہ ولاپتہ افرادکمیشن کے وعدے بے نتیجہ ہیں،لیاقت بلوچ

0
57

نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ، امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ لاپتہ افرادکے حوالے سے سپریم کورٹ،ہائی کورٹ،لاپتہ افرادکمیشن کے سارے وعدے بے نتیجہ ہیں۔لاپتہ افراد کے خاندان اب بھی پریشان ہیں گوادر میں مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے لاپتہ افرادکی بازیابی،ماہی گیروں،سی پیک کے ثمرات ودیگر حقوق کے حصول کیلئے پرامن دھرنا دیا اس جرم میں دھرنے پر حملہ،تشدد،لاٹھی چارج،پولیس گردی ہوئی اور مولانا ہدایت الرحمان ویگر قائدین گرفتار ہوئے جھوٹے مقدمات بنائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے پاس اب بھی وقت ہے کہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ودیگر کو رہا مقدمات ختم اور گوادر سمیت بلوچستان کے تسلیم شدہ مطالبات پر عمل درآمد کرکے گوادر وبلوچستان کے آگ کو بجھا دیں۔

انہوں نے کہاکہ کراچی میں عوام کا مینڈیٹ چوری،گوادر میں حقوق مانگنے والوں پر تشدد،پولیس گردی اور مقدمات عوامی خدمت،حقوق کے حصول ترقی وخوشحالی سے سفر سے نہیں رکھوایاجاسکتا،مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی قیادت میں بھی گوادر میں عوام نے میڈیٹ دیا لیکن حکمرانوں نے اب تک منتخب نمائندوں کو حقوق واختیارات نہیں دیے بلکہ حقوق مانگنے والوں کو شرپسند بناکر گرفتار کیے گیے حکمرانوں،سیکورٹی فورسزوبااختیار طبقات کا یہ رویہ حالات کو مزید خراب،عوام کو مشتعل،احسا س محرومی میں اضافہ کریگاجو ملک وقوم کیلئے ٹھیک نہیں۔حکمرانوں نے دنیا بھر سے سیلاب متاثرین کیلئے فنڈزاکھٹے کیے لیکن متاثرین پر خرچ کرنے کا سوچابھی نہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here