بلوچستان کے علاقے مستونگ میں ایک روڈ حادثے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق مستونگ میں قومی شاہراہ جنگل کراس کے مقام پر گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار موقعے پرہلاک ہوگیا۔
لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔
حادثے میں ہلاک شخص کی شناخت ظفر احمد ولد رسول بخش بنگلزئی ساکن کاریز کلاں پڑنگ آباد کے نام سے ہوئی ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔