امریکانے یوکرین سے روسی افواج کو پیچھے ہٹانا مشکل قراردیدیا

0
170

امریکی چیف آف سٹاف جنرل مارک ملی نے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ اس سال یوکرین سے روسی افواج کو ہٹانا بہت مشکل ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ کیف کے لیے نئے فوجی امدادی پیکج میں یوکرینی افواج کی تربیت بھی شامل ہے۔

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا کہ نئی فوجی امداد سے یوکرین کو روس کا مقابلہ کرنے میں مدد ملے گی۔

جرمنی کے رامسٹین اڈے میں اجلاس کے دوران لائیڈ آسٹن نے کہاکہ یوکرین کی حمایت کے لیے ہمارا عزم طویل مدتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ متعدد ملکوں نے یوکرین کو فضائی دفاعی نظام بھیجنے کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا یوکرین سپورٹ گروپ ملکوں کی خودمختاری کا احترام کرنے کے لیے قوانین بناتا رہے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here