کوئٹہ میں گھر سے خاتون کی لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں قلات سے تعلق رکھنے والی خاتون کی لاش گھر سے برآمد ہوئی ہے۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر واقع گلشن ٹاؤن میں ایک گھر سے 18سالہ سمیرا کی لاش ملی جو قلات کی رہائشی ہے۔

پولیس کے مطابق لڑکی قلات کی رہائشی تھی جو ایک ہفتہ قبل اپنے دوست کے ہمراہ کوئٹہ آئی تھی اور دوست کے گھر پر ہی رہائش پذیر تھی۔

حکام کے مطابق لاش پر تشدد کے نشانات نہیں ہیں البتہ لاش کے قریب سے زہریلی دوائی کی بوتل بھی ملی ہے۔

حکام نے بتایا کہ پولیس نے لواحقین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور نامزد ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment