سندھ ہائیکورٹ کا جبری گمشدگیوں پر فوری مقدمات کے اندراج کا حکم

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان میں سندھ ہائیکورٹ نے شہریوں کی گمشدگی پر فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کر دیاہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے کی۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے شہریوں کی گمشدگی پر فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جس علاقے سے شہری لاپتا ہو، متعلقہ تھانے میں فوری مقدمہ درج کیاجائے۔

عدالت نے عدالت کاایس ایچ او شاہ لطیف کو حکم دیا کہ لاپتا شہری میر علی حیدر کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کی جائے۔

سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا شہری حیدر علی کی فوری بازیابی کا حکم دے دیا جبکہ درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ لاپتا شہری منظور احمد گھر واپس آگیا ہے۔

وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا گمشدگی کے دوران منطور احمد کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے، عدالت نے اسٹیل ٹاؤن سے لاپتہ ہونے والے شہری منظور احمد کی گمشدگی کی درخواست نمٹا دی۔

Share This Article
Leave a Comment