تربت میں پاکستانی فوج کے آلہ کار کو ہلاک کرنیکی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل اے

0
107

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں تربت میں پاکستانی فوج کے آلہ کار کو ہلاک کرنیکی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ روز تربت کے علاقے آبسر میں قابض پاکستانی فوج کے ایک آلہ کار کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

بی ایل اے انٹیلی جنس ونگ نے معلومات فراہم کی کہ تربت شہر و گردونواح کے علاقوں میں ایک غیر مقامی شخص بابو خان ولد اللہ رکھیہ پاکستانی فوج کیلئے مخبری کا کام سرانجام دے رہا ہے۔ مذکورہ شخص بھیس بدل کر مختلف علاقوں میں یہ کام سرانجام دے رہا تھا جبکہ اس کو پاکستان فوج کے ہمراہ نقل و حرکت کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا۔

مذکورہ معلومات کی بناء پر گذشتہ روز بی ایل اے کے سرمچاروں نے کاروائی کرتے ہوئے مذکورہ آلہ کار کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ ہم پہلے بھی واضح کرچکے ہیں کہ قابض فوج و خفیہ اداروں کیلئے سہولت کاری و مخبری کرنے والے افراد کسی بھی قوم و علاقے سے تعلق رکھتے ہوں ان کو بخشا نہیں جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here