افغانستان میں شدید سردی کے باعث 70 افرادہلاک

0
206

افغانستان میں خون جما دینے والی سردی کی لہر کے باعث 70 افرادہلاک ہوگئے۔

خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ بحران کے شکار افغانستان میں شدید سردی کی لہر جاری ہے اور اب تک 70 افرادہلاک ہوچکے ہیں،بحران میں مزید شدت کا خدشہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق کابل سمیت دیگر کئی صوبے 10 جنوری سے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں جہاں اتوار کو کم از کم درجہ حرات منفی 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

افغانستان کے محکمہ موسمیات کے سربراہ محمد نسیم مرادی کا کہنا تھا کہ یہ موسم سرما حالیہ تاریخ میں سرد ترین ہے۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دور دراز علاقوں میں کئی بے گھر خاندان کیمپوں میں سخت موسم کے رحم و کرم پر ہیں اور کابل میں بھی سردی کی شدت کم کرنے کے لیے کوئلہ یا ہیٹر کی سہولت بھی چند افراد کو میسر ہے۔

محمد نسیم مرادی کا کہنا تھا کہ امکان ہے کہ سردی کی یہ لہر مزید ایک ہفتے یا اس سے زیادہ دنوں تک جاری رہے گی۔

افغانستان کی وزارت ڈیزاسٹر منیجمنٹ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 8 روز کے دوران 70 افراد ہلاک اور اسی طرح 70 ہزار مویشی بھی نشانہ بنی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here