بولان میں 18 انچ قطر گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے بولان کے علاقے سراج آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق شام 8 بجے بولان کے علاقے سراج آباد سے گزرنے والی 18 انچ قطر گیس پائپ لائن پر مسلح افراد نے حملہ کرکے تباہ کردیا۔

واضح رہے کہ مذکورہ گیس بلوچستان کے علاقے سوئی سے نکل کر کراچی اور پنجاب کے مختلف علاقوں کو فراہم ہوتی ہے۔

بولان اور دیگر علاقوں میں اس قبل بھی متعدد بار گیس پائپ لائن پر حملے ہوچکے ہیں جنکی ذمہ داریاں بلوچ آزادی پسند تنظیموں نے قبول کیں۔

مذکورہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

کہا جارہا ہے کہ گیس پائپ لائن تباہ ہونے سے مچھ، کوئٹہ، مستونگ قلات سمیت مختلف علاقوں کو گیس کی سپلائی آج رات کسی بھی معطل ہوسکتی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment