بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے گورکوپ میں پاکستانی فوجی جارحیت کے دوران فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔
علاقائی ذرائع کے مطابق جھڑپوں میں دونوں فریقوں کو جانی نقصان ہوا ہے۔
دوسری جانب فورسزلیویز فورس نے ایف سی کیمپ سے 4افراد کی لاشیں شناخت کے لیے تربت شہر کے ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردی ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں پاکستانی فورسز کا دعویٰ کیا ہے کہ ضلع کیچ کے علاقے ہوشاپ بل کے پہاڑی علاقے میں آپریشن کے دوران جھڑپ میں 4 افرادمارے گئے۔
اب تک اس واقعہ کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہوسکی ہے اور نہ ہی کسی مسلح تنظیم کااس واقعہ پر ردعمل سامنے آیا ہے۔
یاد رہے کہ بعض اوقات فورسز مسلح افراد کے ساتھ جھڑپوں میں ناکامی اور اپنے اہلکاروں کی ہلاکت کاغصہ نکالنے کیلئے نہتے عوام کو قتل کرکے انہیں بطور سرمچار پیش کرتا رہا ہے۔