بلوچستان کے علاقے پشین میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے اپنے سگے بیٹے کو قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پشین کے علاقے کلی نیو سرخاب پہلوان گلی میں محمد امین نامی شخص نے فائرنگ کرکے اپنے سگے بیٹے سمیع اللہ کو قتل کرکے فرار ہوگیا۔
پولیس نے لاش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچا دیا اور ضروری کارروائی کے بعد ورثاکے حوالے کر دی۔
مزید کارروائی پشین پولیس کررہی ہے۔
دوسرعی جانب کوئٹہ کے علاقے مری آباد قبرستان کے قریب سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمدہوئی۔
لاش کو ہسپتال منتقل کرکے شناخت کے لئے مردہ خانے میں رکھ دی گئی۔