ژوب میں باپ کے ہاتھوں بیٹا قتل،پشین سے لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے علاقے پشین میں باپ نے فائرنگ کرکے اپنے بیٹے کوقتل کردیا جبکہ ژوب میں ایک لاش برآمد ہوگئی ہے۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق پشین میں گھریلو ناچاقی کی بنیاد پر باپ نے فائرنگ کرکے بیٹے کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پشین کے نواح میں واقع کلی تراٹہ پہلوان گلی میں گھریلو ناچاقی کے بنیاد پر محمد امین نامی شخص نے فائرنگ کرکے اپنے بیٹے سمیع اللہ قوم رودی علی زئی کو قتل کردیا۔

مقتول کی لاش سول اسپتال لانے کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

دوسری جانب ژوب کے علاقے سمبازہ سے مقامی انتظامیہ کو ایک نامعلوم شخص کی نعش ملی جس کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

نعش ضروری کارروائی کے بعدشناخت کے لئے مردہ خانے میں رکھ دی گئی ہے۔

مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment