ڈبلیو ایچ او کوکورونا حوالے علم تھا کہ کیا ہو رہا ہے، امریکی صدر

0
230

امریکی کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی انتظامیہ کل یعنی جمعرات کو امریکہ کی بیشتر ریاستوں کو کھولنے کے بارے میں رہنما اصول جاری کر ے گی۔

امریکہ میں آبدی کا بیشتر حصہ اس وقت کووڈ 19 کے باعث سماجی دوری کی پابندی میں ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا اب تک ملک میں تین کروڑ 30 لاکھ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ یہ یہ تعداد امریکی آبادی کا ایک فیصد ہے۔

امریکی صدر نے یومیہ بریفنگ کے دوران ایک بار پھر عالمی ادارہ صحت پر جھنجھلاہٹ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’مجھے لگتا ہے کہ انہیں علم تھا کہ کیا ہو رہا ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ انھوں (ڈبلیو ایچ او) نے چین کے ساتھ امریکی سرحدیں بند کرنے کے فیصلے پر غلط تنقید کی۔

’افسوناک ناک طور پر دیگر قوموں نے ڈبلیو ایچ او پر بھروسہ کیا اور کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کی۔ آپ نے دیکھا اٹلی کے ساتھ کیا ہوا، آپ نے دیکھا سپین کے ساتھ کیا ہوا ، آپ نے دیکھا فرانس کے ساتھ کیا ہوا۔‘

امریکی صدر نے کہا کہ یہ ’ایک خوفناک غلطی تھی۔۔۔ یا پھر شاید وہ سب جانتے تھے۔‘

’مجھے یقین ہے وہ اس کی شدت سے واقف نہیں تھے لیکن بہرحال وہ اس سے آگاہ تھے۔‘

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here