نوشکی میں بند کمرے سے لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے نوشکی میں ایک بند کمرے سے ایک لاش برآمدکر لی گئی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق نوشکی قومی شاہراہ پر اسٹیشن کے مقام پر موٹر گیراج کے بند کمرے سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے۔

لاش کی شناخت سراج احمد کے نام سے ہوگئی ہے جو گیراج میں کام کرنے والے مزدور کا بتایا جارہا ہے۔

مزدور کا کمرہ بند ہونے پر کمرے کا دروازہ توڑ کر لاش برآمد کی گئی۔

لاش کو ٹیچنگ ہسپتال نوشکی منتقل کر دیا گیا۔

مزید کارروائی جا ری ہے۔

Share This Article
Leave a Comment