بنوں میں پاکستانی فوج پر حملہ، ایک اہلکار ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں مسلح افراد کے حملے میں پاکستانی فو ج کا ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔

جبکہ دوسری طرف پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے دعویٰ کیا ہے کہ 4 حملہ آور مارے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بنوں کے علاقے جانی خیل میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔

بیان میں دعویٰ کیاگیا کہ فورسز نے شدت پسندوں کے ٹھکانے پر موثر کارروائی کی اور اس دوران فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 4 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے میں خیرپور سے تعلق رکھنے والے 25 سالا سپاہی محمد وسیم ہلاک ہوگئے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment