تربت سے فورسز ہاتھوں 6افراد جبراً لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے پاکستانی فورسزکے ہاتھوں 6افراد کی جبری گمشدگی کی اطلاعات ہیں لیکن آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

علاقائی ذرائع سے سنگر کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق منگل کی شب تربت کے سینما چوک پرفورسز اہلکاروں 6افراد کو حراست میں لیکر شدید تشدد کے جبری طور پرلاپتہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق فورسز ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ کئے گئے افراد کا تعلق خضدار سے ہے اور وہ تربت میں نان بائی کا کام کرتے ہیں لیکن ان کے نام معلوم نہ ہوسکے۔

بلوچستان میں بلوچ مسلح تنظیموں کی پاکستانی فورسز پر کارروائیوں میں اضافے کے بعدجبری گمشدگیوں میں تیز آئی ہے لیکن متعدد کیسز رپورٹ نہیں ہوتے۔

Share This Article
Leave a Comment