لیبیا میں داعش کے 17 ارکان کو سزائے موت سنا دی گئی

0
355

لیبیا کی ایک عدالت نے 17 افراد کو ’اسلامک اسٹیٹ‘ گروپ میں شامل ہونے اور اس کے نام پر مظالم ڈھانے کا مجرم قرار دیتے ہوئے موت کی سزائیں سنا دی ہیں۔

لیبیا میں اسے اپنی نوعیت کا اہم عدالتی فیصلہ قرار دیا جا رہا ہے۔

ملکی استغاثہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق طرابلس کی ایک عدالت نے اپنے اس فیصلے میں دو افراد کو عمر قید اور 14 دیگر کو اس سے کچھ کم قید کی سزائیں بھی سنائی ہیں۔ جن 17 افراد کو موت کی سزا دی گئی ہے، ان کے حوالے سے مزید کہا گیا ہے، ”انہیں داعش (آئی ایس) سے منسلک دیگر کارروائیوں، ریاست اور سماجی امن پر حملے کے ساتھ ساتھ مغربی شہر صبراتہ اور اس کے گردونواح میں مسلح تشدد کرنے کا مجرم قرار دیا گیا ہے“۔

ان مجرمان کے حوالے سے مزید کہا گیا ہے، ”مقدمے میں شامل افراد نے کل 53 افراد کو ہلاک، عوامی عمارتوں کو تباہ اور درجنوں لوگوں کو لاپتہ کیا“۔

پیر کے روز جن افراد کو یہ سزائیں سنائی گئی ہیں، ان کی شہریت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

شام اور عراق کی طرح لیبیا میں مسلح کارروائیاں کرنے والے داعش کے گروہ میں نہ صرف مقامی بلکہ کئی دیگر ملکوں کے شہری بھی شامل ہوئے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here