بلوچستان کے علاقے لسبیلہ شہر میں گیس سلنڈر کی دکان میں آگ بھڑک اٹھنے، سے دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک ہلاک جبکہ 25 سے زائد افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔
مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکا ہوا اوربھڑکی آگ نے قریبی دکانوں کو لپٹ میں لے لیا۔
دھماکا و آگ لگنے سے زخمی افراد کو سول ہسپتال بیلہ منتقل کیا گیا۔
آگ نے کئی دکانوں اور درجنوں موٹر سائیکلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
میونسپل کمیٹی اوتھل اور بیلہ کی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل اور سول ہسپتال بیلہ میں ایمرجنسی نافذ کرکے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو طلب کرلیا گیا۔