جنوبی شام پر اردن کا فضائی حملہ، متعدد ہلاکتوں کا دعویٰ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

اردن کی فوج رائل ایئر فورس نے پیر کو جنوبی شام میں مبینہ دہشت گرد تنظیموں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔

اردنی فوج کے مطابق یہ کارروائی مملکت کے جنوبی صوبے کرک میں ایک چرچ پر ہونے والے حملے کے متاثرین کےانتقام کے طور پر کی گئی اور اس کارروائی میں دمشق کو اعتماد میں لیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ کرک کے گاؤں حمود میں تین مسلح افراد نے ایک چرچ پر حملہ کیا تھا جس میں نو افراد ہلاک جبکہ قریب 40 افراد زخمی ہوئے تھے۔

اردن کی فوج کے مطابق ’اردنین ڈیٹرنس – حمود‘ نامی یہ آپریشن اُس گاؤں کے نام پر رکھا گیا ہے جہاں چرچ پر حملہ ہوا تھا۔

فوج کے بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس حملے میں ملوث افراد کا تعلق دہشت گرد تنظیموں سے تھا۔

بیان کے مطابق رائل ایئر فورس کے لڑاکا طیاروں نے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کیے جس کے نتیجے میں کئی عسکریت پسند ہلاک یا زخمی ہوئے جبکہ ان کی متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article