فائرنگ بند نہ ہوئی تو بلوچستان کا مال کراچی نہیں آنے دینگے،ٹرالرزمافیا

0
121

کراچی میں سندھ سے تعلق رکھنے والے ٹرالرز مافیا کے رہنماؤں نوشیرواں، محمد ابراہیم، بچو دیوان سمیت دیگر نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سندھ کی کشتیوں پر فائرنگ اور روکنے کے واقعات بند نہ ہوئے تو جنوری سے کراچی فشریز بند کرکے بلوچستان کا مال کراچی نہیں آنے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے ماہی گیروں کے ساتھ بلوچستان کے پانیوں میں ناانصافی کی جارہی ہے۔

مولانا ہدایت ماہی گیروں کو مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا ماہی گیر ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

رہ نماؤں نے کہا کہ جیونی فائرنگ میں سندھ کے ماہی گیر کی ہلاکت قابل مذمت ہے۔

بلوچ بھائیوں کو سندھ کے ماہی گیروں کے خلاف مشتعل کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق، صوبائی حکومتیں اور ادارے مولوی ہدایت کی دھمکیوں اور اسلحہ بردار جتھے کا نوٹس لیں۔

ماہی گیر رہ نماؤں نے مزید کہا کہ سندھ کے ماہی گیروں کو روکنے تشدد گرفتاریوں اور قتل کا سلسلہ جاری رہا تو مکمل ہڑتال کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماہی گیروں سے روزگار چھیننے اور ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے کی سازش ناکام بنائی جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here