بی ایل اے نے مارگٹ و کاہان بم حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے دو مختلف حملوں میں تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنی اور پاکستانی فورسز کو نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہا کاہان کے پہاڑی علاقے رستری میں تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنی کے پیدل اہلکاروں پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ علاقے میں سروے میں مصروف تھے، دھماکے کے نتیجے میں استحصالی کمپنی کے دو کارندے ہلاک ہوئے جبکہ دوسرا حملہ بولان کے علاقے مارگٹ میں کیا گیا جہاں بی ایل اے کے سرمچاروں نے گشت پر معمور پاکستان فوج کے ایک گاڑی کو بم حملے میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے جبکہ گاڑی کو نقصان پہنچا۔

ترجمان نے آخر میں کہا کہ بی ایل اے اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ بلوچستان میں کسی بھی استحصالی منصوبے کو جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور قابض فورسز پر حملے جاری رہینگے۔

Share This Article
Leave a Comment