بلوچستان کے علاقے مچھ سے اغواہونے والا چھٹا کان کن بھی بازیاب ہوگیاہے۔
تفصیلات مطابق مائنز لیبر یونین صدر اقبال یوسفزئی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مچھ سے اغواہونے والا چھٹا مزدور بازیاب ہوگیاہے۔
یاد رہے کہ13 نومبر کو مسلح افراد نے 6 مزدوروں کو مچھ کے قریب کوئلہ مائنز سے اغواکیا تھاجس میں سے پانچ مزدور17دنوں بعد بازیاب ہوگئے تھے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔