بلوچستان کے علاقے مچھ سے اغوا کیے گئے 6 میں سے 5 کان کن بازیاب ہوگئے۔
حکومت بلوچستان کے ایک وزیر نے ان کی بازیابی کی تصدیق کردی ہے۔
ضلع شانگلہ سے تعلق رکھنے والے 6کان کن میں سے 5بازیاب ہو چکے ہیں۔
بلوچستا ن کے وزیر عباد اللہ نے 5 کان کن کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے علاقے مچھ میں کوئلے کی کان کے چھ میں سے پانچ کان کن جنہیں 13 نومبر کو مسلح افراد نے اغوا کیا تھا بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے۔
یاد ہے کہ 13 نومبر کو مچھ سے مسلح افراد نے 6 کان کن اغواکر لیے تھے جن میں سے 4 کا تعلق ضلع شانگلہ سے ہے۔
شانگلہ کے کان کن مائنز کی تین مختلف کمپنیوں کے ساتھ کام کر رہے تھے۔