بالگتر اور شاپک میں پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کہا کہ یکم دسمبر بروز جمعرات رات نو بجکر تیس منٹ پر ہمارے سرمچاروں نے پنجگور کے علاقے بالگتر ساقی میں پاکستانی فوج کے کیمپ پر اے ون کے گولے داغے جو اپنے ہدف پر جا کر گرے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ یکم دسمبر بروز جمعرات کو رات دس بجے کیچ کے علاقے شاپک میں بارگ کوہ کے مقام پر مشرقی پہاڑی سلسلوں میں قائم پاکستانی فوج کے چوکی پر ہمارے سرمچاروں نے راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ دونوں حملوں میں دشمن فوج کو جانی و مالی نقصان پہنچایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک پاکستانی فوج پر حملے جاری رہیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment