غیر جانبدار حوالدار نے مجھے تاجکستان جانے سے روک دیا، محسن داوڑ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستان کے شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی اورنیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے رہنما محسن داوڑ نے کہا ہے کہ انہیں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کانفرنس کے لیے تاجکستان جانے سے روک دیا۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں رکن قومی اسمبلی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سفر کرنے سے روک دیا گیا ہے جب کہ ان کا نام کابینہ نے 2 ماہ کے لیے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکال دیا تھا۔

انہوں نے بیرون ملک جانے سے روکے جانے کے واقعے کو ’اشتعال انگیز‘ قرار دیا۔

انہوں نے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ میمورنڈم شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ نے 17 اکتوبر کو انہیں 60 روز کے دوران بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت دی تھی۔

https://twitter.com/mjdawar/status/1596690391365033986?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1596692823860187137%7Ctwgr%5E3525d64b58ea2bb834523e53e1f69f09e6c78334%7Ctwcon%5Es2_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv%2Fnews%2F1192879

محسن داوڑ کو سوئٹزرلینڈ میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کی اجازت دی گئی تھی اور انہیں تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں ہونے والے 10ویں ہرات سیکیورٹی ڈائیلاگ میں شرکت کے لیے روانہ ہونا تھا۔

کانفرنس کا اہتمام افغان انسٹی ٹیوٹ فار اسٹریٹجک اسٹڈیز نے کیا ہے جب کہ رواں سال کانفرنس کا موضوع ’جامع سیاسی نظام: آگے بڑھنے کا راستہ‘ ہے، کانفرنس کا مقصد افغانستان سے متعلق قریب ترین متنوع نظریات اور واضح آرا کو سامنے لانا ہے۔

محسن داوڑ نے بیرون ملک جانے سے روکنے کے ذمہ دار شخص کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک بار پھر غیر جانبدار حوالدار نے ثابت کیا کہ اس کے پاس وفاقی حکومت سے زیادہ اختیارات ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment