خضدار: تین نوجوان جبری گمشدگی کا شکار

0
166

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک ہفتے کے دوران 7 نوجوان جبری طور لاپتہ کیے گئے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار سے تین نوجوان لاپتہ کردیئے گئے۔ اطلاعات کے مطابق خضدار سول کالونی سے دو روز قبل پاکستانی فورسز نے تین نوجوانوں عاصم مجید، سکندر اور آصف کو جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا۔

مذکورہ نوجوان خضدار کے علاقے اسد آباد کے رہائشی ہیں جبکہ شاپنگ سینٹر چلانے کے روزگار سے منسلک ہیں۔خیال رہے بلوچستان میں ایک ہفتے کے دوران جبری گمشدگیوں کے سات واقعات رپورٹ ہوئے ہیں اس سے قبل کوئٹہ سے چار طالبعلموں کو پاکستانی فورسز نے لاپتہ کردیا تھا جس کی تصدیق ان کے لواحقین نے کی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here