دشت میں فائرنگ سے ایف سی اہلکارہلاک،تمپ سے لاش برآمد

0
321

دشت میں فائرنگ سے ایف سی اہلکارہلاک،تمپ سے لاش برآمد، نوشکی میں ٹریفک حادثے ایک شخص ہلاک

سنگرڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت کھڈان میں نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک ایف سی اہلکار ہلاک ہوگیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق دشت کے ہیڈکوارٹر کھڈان میں ایف سی اہلکار پٹرولنگ کررہے تھے کہ نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس سے ایف سی کے صوبیدارمحمود ہلاک ہوگئے۔

واضع رہے کہ آزادی پسند بلوچ مسلح تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ نے گذشتہ جاری کردہ اپنے ایک بیان میں دشت کھڈان میں فورسز پر ایک حملے کی ذمہ داری قبول کرلی تھی۔

بی ایل ایف ترجمان کے بیان میں کہا گیاتھا کہ 21 نومبر کی صبح دس بجے سرمچاروں نے اس وقت پاکستانی فوج کے دو اہلکاروں کو کیچ کے علاقے دشت کھڈان بازار میں گرفتار کرنے کی کوشش کی جب وہ خریداری میں مصروف تھے۔ اس دوران وہ فائرنگ کرکے بھاگنے لگے۔ سرمچاروں کی فائرنگ سے دونوں اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ شہریوں کی بھیڑ اور قریبی چوکیوں کی وجہ سے سرمچاروں نے مزید فائرنگ نہیں کی تاکہ عام آبادی کو نقصان نہ پہنچے۔

دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے تمپ کورجو سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل تمپ کے علاقے کورجو سے لاش برآمدہوئی ہے جسے گولیاں مار کرہلاک کردیاگیاہے۔

لاش کی شناخت اللہ داد عرف واجو ولد مہم جان ساکن آسیہ آباد تمپ کے نام سے کی گئی۔

دریں اثنانوشکی میں آر سی ڈی شاہراہ پر ٹریفک حادثے سے ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

پیر کے روز کوتھل کے مقام پر آر سی ڈی شاہراہ پر نوشکی سے کوئٹہ جانیوالی پک اپ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں محمد الیاس نامی شخص موقع پر ہلاک جبکہ گل زمان نامی شخص زخمی ہو گئے۔

دونوں کا تعلق نوشکی سے بتایا جاتا ہے۔

زخمی شخص کو علاج کے لیئے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here