بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل تمپ کے علاقے کورجو سے گولیوں سے چھلنی ایک لاش برآمد ہوا ہے۔
جس کی شناخت اللہ داد عرف واجو ولد محمد جان سکنہ آسیہ آباد کے نام سے ہوگئی ہے۔
تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا ہے۔
دریں اثنا لسبیلہ پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل رحمت اللہ ولد غلام محمد ساکن بگھیاڑی نے گزشتہ روز گلے میں پھندا ڈال کر درخت سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیاہے۔
اس سے قبل ضلع کیچ سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی نے مبینہ طور پر میڈیکل ٹیسٹ میں ناکامی کے سبب خودکشی کرکے اپنی زندگی کی خاتمہ کردیا تھا۔
بلوچستان میں ایک ہفتے کے دوران پیش آنے والا یہ دوسرا واقعہ ہے۔