بلوچ نیشنل موومنٹ نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پرپروگرامات کا انعقاد اعلان کیا ہے۔
بی این ایم کے جاری کردہ بیان کے مطابق بلوچستان میں انسانی حقوق کی صورتحال روز بہ روز ابتر ہوتی جا رہی ہے۔جب سے پاکستان نے بلوچستان پر قبضہ کیا ہے تب سے پاکستانی فوج ہزاروں بلوچوں کو جبری لاپتہ اور ہزاروں کی ماورائے عدالت قتل کے بعد مسخ شدہ لاشیں پھینک چکی ہے، یہ ظلم جاری ہے۔
10 دسمبر کو بین الاقوامی انسانی حقوق کے دن کے موقع بی این ایم دنیا کے مختلف ممالک میں پاکستانی قبضہ اور بلوچستان میں فوجی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔
تمام چیپٹرز کو اس بارے میں ہدایات دی گئی ہیں۔چیپٹرز کے سربراہان بیرون وطن انسانی حقوق کے اداروں کی انتظامیہ، سیاسی اور سماجی شخصیات سے ملاقات کریں اور انھیں بلوچستان کی گھمبیر صورتحال سے آگاہ کریں۔