بی ایل اے نے پسنی میں کوسٹ گارڈ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

0
284

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں بلوچستان کے ساحلہ شہر پسنی میں کوسٹ گارڈ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

بی ایل اے ترجمان جیئند بلوچ کے مطابق بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گوادر کے علاقے پسنی میں قابض پاکستانی فوج کی ذیلی فورس کوسٹ گارڈکے ماکول پوسٹ کو 15 نومبر 2022 کی شب ایک حملے میں نشانہ بنایا۔

سرمچاروں نے راکٹ و دیگر بھاری ہتھیاروں سے دشمن پر حملہ کیا، بیس منٹ تک جاری رہنے والے اس حملے میں قابض فوج کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کو دہراتی ہے کہ بلوچ وطن کی مکمل آزادی تک قابض افواج پر حملے جاری رہینگے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here