پنجگور و خضدار میں فورسز و ڈیتھ اسکواڈ کارندوں پر حملوں میں 3 ہلاک و 6 زخمی ہوئے،بی ایل اے

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان،جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں پنجگور اور خضدار حملوں میں تین افراد کی ہلاکت و6 کی زخمی کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے پنجگور اور خضدار میں دو مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کے مقامی آلہ کار گروہ کے کارندوں کو نشانہ بناکر دشمن کو شدید نقصانات سے دوچار کیا۔

سرمچاروں نے پہلا حملہ گذشتہ روز پنجگور کے علاقے بالگتر میں سہاکی چمگ کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے کیمپ پر کیا۔ سرمچاروں نے دو اطراف سے راکٹ و دیگر بھاری ہتھیاروں سے بیک وقت حملہ کیا، تقریباً بیس منٹ تک جاری رہنے والے اس حملے میں قابض فوج کے تین اہلکار موقع پر ہلاک اور کم از کم چار اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ دشمن کے دو مورچے تباہ ہوگئے۔

بی ایل اے کے سرمچاروں آج ایک اور حملے میں خضدار میں چمروک کے مقام پر پاکستان فوج و خفیہ اداروں کی تشکیل کردہ ڈیتھ اسکواڈ کے اہم کارندے نائب عبدالغنی اور عبدالطیف کو مقناطیسی بم حملے میں نشانہ بنایا۔ مذکورہ افراد خفیہ اداروں کی سرپرستی میں خضدار و گردنواح میں قابض فوج کے ہمراہ بلوچ نوجوانوں کی جبری گمشدگی، فوجی آپریشنوں میں ملوث ہونے سمیت بلوچ عوام کی زمینوں پر قبضے،منشیات فروشی اور اغواء برائے تاوان میں ملوث تھے۔ مذکورہ گروہ سے منسلک دیگر افراد کی بھی نشاندہی ہوچکی ہے جنہیں جلد ہی انکے انجام تک پہنچایا جائے گا۔

بلوچ لبریشن آرمی ان دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض فوج اور اسکے آلہ کاروں پر ہمارے حملے شدت کیساتھ جاری رہینگے۔

Share This Article
Leave a Comment