بولان میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک،زیارت سے بوری بند لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے بولان میں نامعلوم مسلح افرادکی فائرنگ سے محمد خان بنگلانی نامی شخص ہلال ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم امسلح فراد فائرنگ کر کے موقع سے فرار ہونے میں کا میاب ہو گئے۔

نعش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈھاڈر منتقل کر دیا گیا۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی۔

دوسری جانب کوئٹہ میں تھانہ ہنہ کی حدود میں زیارت کراس سے بوری بند نعش برآمدہوئی ہے۔

لاش کو مقامی انتظامیہ نے شناخت کیلئے بی ایم سی منتقل کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق مزیدتحقیقات کی جا رہی ہے۔

دریں اثناء دکی مشرقی بائی پاس پر نامعلوم افراد نے کھڑی خالی ٹرک پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی،جس سے اسکا اگلہ حصہ جلکر خاکستر ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے آگ لگانے سے قبل فائر کرکے ٹرک کے ٹائر برسٹ کردیئے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment