بلوچستان کو انسانی بحران کا سامنا ہے،اقوام متحدہ پاکستان سے جواب طلبی کرے،ڈاکٹر اللہ نذر

0
309

بلوچ آزادی پسند رہنما اور بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر اپنے ٹیوٹس کی سیریز میں لکھا ہے کہ

اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ پاکستانی فوج کے خلاف کارروائی کرے اور اسے مکمل استثنیٰ کے ساتھ مستقل طور پر ڈھٹائی سے انجام دینے والے کاموں کا جوابدہ بنائے۔

ایک اور ٹیوٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ ”ہم اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے اپیل کرتے ہیں کہ بلوچستان میں فیکٹ فائنڈنگ مشن بھیجے۔ یہاں صورتحال بلقان کی ریاستوں، روانڈا سے مختلف نہیں ہے۔ بلوچستان کو انسانی بحران کا سامنا ہے“۔

ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے لکھا ہے کہ”آزادی ہر فرد یا قوم کا پیدائشی حق ہے۔ بلوچ اپنی قومی آزادی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں لیکن پاکستانی فوج نے جنس یا عمر کی تفریق کے بغیر بلوچوں کو غائب کر کے جنگ کی تمام سرخ لکیریں عبور کر لی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here