بلوچستان لبریشن فرنٹ نے تربت میں پاکستانی فورسز کی چوکی پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کوجاری کردہ اپنے پریس ریلیز میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے گذشتہ روزمغرب کے وقت تربت شہر میں اسٹارپلس مارکیٹ کے قریب کیچ میوزیم کے دیوار کے ساتھ قائم پاکستانی فوج کی چوکی پر پر دستی بم سے حملہ کیا ہے۔
ہینڈ گرنیڈ چوکی کے اندر گرکر پھٹ گیاجس سے ایک اہلکارہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
ترجمان نے کہاکہ بلوچستان سے انخلا تک قابض فورسز پر حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔