بلوچستان میں ڈینگی کے کیسز کی تعداد 4640 ہوگئی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے گیارہ مزید کیس رپورٹ ہونے کے بعد بلوچستان میں رواں سال ڈینگی کے کیسز کی تعداد 4640 ہوگئی۔

محکمہ صحت بلوچستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو بلوچستان کے ضلع کیچ سے پانچ،لسبیلہ سے چار اور گوادر سے ڈینگی کے دو کیسز سامنے آئے جس کے بعد رواں ہفتے تین اضلاع کیچ، گوادر اور لسبیلہ سے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 28ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال بلوچستان میں ڈینگی کے اب تک 4640کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سب سے زیادہ3218کیسز ضلع کیچ 759کیسز لسبیلہ،640کیسز گوادر سے سامنے آئے ہیں،جبکہ کوئٹہ سے 23ڈینگی کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

TAGGED:
Share This Article
Leave a Comment