انسانی حقوق کارکن فوزیہ بلوچ کے بھائی دوسری مرتبہ جبری لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

انسانی حقوق کے سرگرم کارکن اوربی وائی سی رہنما فوزیہ بلوچ شاشانی کے بھائی داد شاہ دوسری مرتبہ جبری لاپتہ کردیئے گئے۔

فوزیہ بلوچ نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ان کے بھائی کو پولیس اور سول کپڑوں میں ملبوس افراد زبردستی اٹھا کر لے گئے ہیں۔

فوزیہ بلوچ شاشانی کے مطابق یہ ان کے بھائی کی دوسری مرتبہ جبری گمشدگی ہے، اور اس واقعے کے وہ خود اور ان کے اہلخانہ چشم دید گواہ ہیں۔

انہوں نے کہا اس دوران اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، انہیں مارا پیٹا گیا، جس کے باعث ان کی موجودہ حالت انتہائی خراب ہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ان کی آواز بنیں اور اس معاملے پر آواز بلند کریں۔

فوزیہ بلوچ شاشانی کا کہنا تھا کہ وہ واقعے کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے جا رہی ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر انہیں یا ان کے بھائی کو کسی قسم کا نقصان پہنچا تو اس کی مکمل ذمہ داری ریاست پر عائد ہوگی۔

Share This Article