کوئٹہ: ہاسٹلز کی بندش کے خلاف طلبہ کا احتجاجی مظاہرہ وریلی، بحالی کا نوٹیفکیشن جاری

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں بلوچستان یونیورسٹی کے طلبہ نے ہاسٹلز کی بندش کے خلاف مشترکہ الائنس کے پلیٹ فارم سے پُرامن احتجاجی تحریک چلائی، جس کے تسلسل میں گذشتہ روزایک ریلی بھی نکالی گئی۔

مظاہرین نے ہاسٹلز کی فوری بحالی اور دیگر مسائل کے حل کا مطالبہ کیا۔

انتظامیہ نے طلبہ کے احتجاج کے بعد ہاسٹلز کی بحالی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جسے طلبہ تنظیموں نے خوش آئند قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ آئندہ انتظامیہ کو چاہیے کہ طلبہ کے مسائل کو سنجیدگی سے لے اور انہیں بروقت حل کرے تاکہ تعلیمی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔

یاد رہے کہ ہاسٹلز گزشتہ تین ہفتوں سے زائد عرصے سے بند تھے، جس کے باعث دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا تھا، حالانکہ یونیورسٹی میں تدریسی سرگرمیاں بحال ہو چکی تھیں۔

اس تحریک میں بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، بی ایس او پجار، پشتون اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی سمیت مختلف طلبہ تنظیموں نے اتحاد کے پلیٹ فارم سے بھرپور کردار ادا کیا۔

طلبہ تنظیموں نے کہا کہ یہ کامیابی طلبہ کے اتحاد اور پُرامن جدوجہد کا نتیجہ ہے۔

Share This Article