تربت میں ڈینگی کے کیسز میں تیزی، ایک روز میں 13 نئے مریض، صورتحال تشویشناک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

تربت میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، جہاں ایک ہی روز کے دوران مزید 13 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے باعث صورتحال کو تشویشناک قرار دیا جا رہا ہے۔

ٹیچنگ ہسپتال تربت کے مطابق 14 اپریل کو مجموعی طور پر 114 سیمپلز کے ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 13 مثبت کیسز سامنے آئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر کیسز میں اضافہ ڈینگی مچھر کی بڑھتی ہوئی افزائش کی واضح نشاندہی کرتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق حالیہ اعداد و شمار اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ اگر بروقت مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو کیسز میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور صفائی و نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

صحت حکام نے متعلقہ اداروں پر زور دیا ہے کہ انسدادِ ڈینگی مہم کو مؤثر بنایا جائے تاکہ بیماری کے پھیلاؤ کو کنٹرول کیا جا سکے۔

Share This Article