یونائیٹڈ بلوچ آرمی( یو بی اے) کے ترجمان مزار بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کچھی میں ڈپٹی کمشنر آفس پر دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان کے مطابق یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے سرمچاروں نے گزشتہ شب ضلع کچھی کے مرکزی شہر ڈھاڈر میں قائم ڈپٹی کمشنر آفس کو دستی بم حملے کا نشانہ بنایا ۔
بیان میں کہا گیا کہ دھماکے کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر آفس کی عمارت کو نقصان پہنچا جبکہ وہاں موجود متعدد اہلکار زخمی ہوئے اور سرکاری املاک کو بھی مالی نقصان پہنچا۔ جس کی ذمہ داری ہماری تنظیم یو بی اے قبول کرتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے اس طرح کے حملے آزاد بلوچستان کے حصول تک جاری رئینگے۔