پنجگور میں فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے پروم جائین میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے اچانک فائرنگ کرکے اختر انور ولد محمد انور کو نشانہ بنایا، جو موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ قتل کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہے، تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔

علاقے میں مزید شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں تاکہ واقعے کی اصل وجوہات سامنے لائی جاسکیں۔

قتل کے محرکات تاحال سامنے نہیں آسکے۔

Share This Article