تربت سنگانی سر میں پاکستانی فوج پر دستی بم حملے میں ایک اہلکار کو ہلاک کیا ، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے تربت کے علاقے سنگانی سر میں پاکستانی فوج پر دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ19 اکتوبر کو سرمچاروں نے کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے سنگانی سر میں سائن بورڈ کے مقام پر قائم فوجی چوکی پر دستی بم حملہ کیا جس سے ایک فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قابض فوج پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

حملے میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

بی ایل ایف ترجمان نے کہا کہ بلوچستان کی آزادی تک دشمن فورسز پر اس طرح کے حملے جاری رہیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment