تربت: لاپتہ افراد کی جعلی مقابلوں میں قتل اور ملتان میں لاشوں کی برآمدگی وکیخلاف ریلی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان سول سوسائٹی کی طرف سے نشتر ہسپتال ملتان سے ملنے والی مبینہ بلوچ لاپتہ افراد کی لاشوں اور سی ٹی ڈی کی فیک انکاؤنٹر میں لاپتہ تابش بلوچ، سلال بلوچ، فرید بادینی بلوچ اور دیگر بلوچوں کے قتل کے خلاف تربت عطا شاد ڈگری کالج سے فدا شہید چوک تک ایک ریلی نکالی گئی۔

ریلی کی قیادت سول سوسائٹی کے کو آرڈینیٹر گلزار دوست بلوچ نے کی۔

مقررین میں گلزار دوست، سنگت رئیس منظور بلوچ، سدیر بلوچ اور سلمان بلوچ نے کہا کہ پہلے تو ہمارے معدنیات بیچتے تھے اب بلوچ لاپتہ افراد کے جسم کے اعضا بیچ کر کھانے لگے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم یواین او، ایمنسٹی انٹرنیشنل، یومن رائٹس واچ اور یورپی یونین سے درخواست کرتے ہیں کہ پاکستان میں بلوچوں کے قتل عام بند کروائیں اور لاپتہ بلوچ افراد کو بازیاب کروانے کے لیے دباؤ ڈالیں۔

Share This Article
Leave a Comment