تربت: بی ایل اے نے خفیہ ادارے کے اہلکار کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں تربت میں پاکستانی خفیہ ادارے کے اہلکار کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے کیچ کے مرکزی شہر تربت میں اسٹار پلس مارکیٹ میں قابض پاکستانی خفیہ اداروں کے ایک اہلکار جاوید ولد اسلم سکنہ لودھراں پنجاب کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

مذکورہ کارندے پر یہ شبہات تھیں کہ وہ بھیس بدل کر تربت شہر میں مخبری کررہا ہے، جسکے بعد بی ایل اے انٹیلی جنس ونگ نے ایک طویل عرصے تک مذکورہ مخبر کی نگرانی جاری رکھی۔ اس دوران جاوید اسلم کے روابط خفیہ اداروں سے آشکار ہوئے، جسکی پاداش میں اسے سزائے موت تفویض ہوئی اورآج سرمچاروں نے اس سزا پر عملدرآمد کیا۔ دشمن کے اس متحرک ایجنٹ کو مارنے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment