لیفٹیننٹ جنرل انیل چوہان انڈیا کا نیا چیف آف ڈیفنس سٹاف مقرر

0
189

جنرل بپن راوت کی موت کے نو ماہ بعد انڈیا میں نئے چیف آف ڈیفنس سٹاف کی تقرری ہوگئی۔

لیفٹیننٹ جنرل انیل چوہان (ریٹائرڈ) کو انڈیا کا نیا چیف آف ڈیفنس سٹاف (سی ڈی ایس) مقرر کر دیا گیا ہے۔

یہ عہدہ انڈیا کے پہلے چیف آف ڈیفنس سٹاف بپن راوت کی ہلاکت کے بعد خالی ہوا تھا۔ بپن راوت کی موت گذشتہ سال 8 دسمبر کو ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں ہوئی تھی۔ یہ تقرری اُن کی موت کے تقریباً ساڑھے نو ماہ بعد ہوئی ہے۔

انڈین فوج کے ساتھ اپنے 40 سال سے زیادہ طویل کیریئر میں لیفٹیننٹ جنرل انیل چوہان نے کئی کمانڈز سنبھالی ہیں۔ ان کو انڈیا کے زیر انتظام کشمیر اور شمال مشرقی ریاستوں میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کا وسیع تجربہ ہے۔

وہ 18 مئی 1961 کو پیدا ہوئے اور 1981 میں انڈین فوج کی 11 گورکھا رائفلز میں شمولیت اختیار کی۔ انھوں نے نیشنل ڈیفنس اکیڈمی (این ڈی اے) اور انڈین ملٹری اکیڈمی (آئی ایم اے) دہرادون سے تعلیم حاصل کی۔

میجر جنرل کے عہدے پر فائز رہتے ہوئے، انھوں نے جموں و کشمیر کے بارہ مولہ سیکٹر میں ایک انفنٹری ڈویژن کی کمانڈ کی۔

بعد میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر، انھوں نے شمال مشرقی کور کی قیادت کی۔ انڈین فوج میں کل 14 کور ہیں۔

اس کے بعد وہ ستمبر 2019 سے مئی 2021 تک یعنی اپنی ریٹائرمنٹ تک ایسٹرن کمانڈ کے جنرل آفیسر کمانڈنگ انچیف رہے۔

ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل انیل چوہان اقوام متحدہ کے انگولا مشن میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

31 مئی 2021 کو، لیفٹیننٹ جنرل انیل چوہان فوج سے ریٹائر ہوئے۔ فوج میں ان کی خدمات کے لیے، لیفٹیننٹ جنرل انیل چوہان (ریٹائرڈ) کو کئی میڈلز سے نوازا گیا۔

ملک کے پہلے سی ڈی ایس جنرل بپن راوت کی طرح، نئے سی ڈی ایس لیفٹیننٹ جنرل انیل چوہان کا تعلق بھی اتراکھنڈ سے ہے۔

گذشتہ سال دسمبر میں ملک کے پہلے سی ڈی ایس جنرل بپن راوت کی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں موت ہو گئی تھی۔

جنرل بپن راوت اپنی اہلیہ اور 12 دیگر فوجی اہلکاروں کے ساتھ ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر میں حادثے کا شکار ہوئے تھے۔

سی ڈی ایس کی اہم ذمہ داریاں فوج، بحریہ اور فضائیہ کے کام کو بہتر طریقے سے مربوط کرنا اور ملک کی فوجی طاقت کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

مرکزی حکومت کے مطابق سی ڈی ایس کی ذمہ داری وزیر دفاع کے پرنسپل ملٹری ایڈوائزر کے طور پر ہوتی ہے۔ تینوں سروسز کے معاملات سی ڈی ایس کے تحت آتے ہیں۔

سی ڈی ایس کو وزارت دفاع کے اہم گروپوں جیسے ڈیفنس ایکوزیشن کونسل (ڈی اے سی) اور ڈیفنس پلاننگ کمیشن (ڈی پی سی) میں جگہ ملے گی۔

جب جنرل بپن راوت کو سی ڈی ایس کے عہدے پر تعینات کیا گیا تو وہ آرمی چیف تھے اور اپنی ریٹائرمنٹ کے قریب تھے۔

ان کو تین سال کے لیے سی ڈی ایس کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا اور ریٹائرمنٹ کی عمر کی حد بڑھا کر 65 سال کر دی گئی تھی۔

اس لیے ماہرین کی نظر میں سی ڈی ایس کے عہدے کے لیے عمر کی حد 65 سال ہے اور مدت تین سال ہو سکتی ہے۔

نئے سی ڈی ایس لیفٹیننٹ جنرل انیل چوہان (ریٹائرڈ) اس وقت 61 سال کے ہیں۔ اگر ان کی میعاد تین سال کی ہے تو وہ اگلے تین سال تک مندرجہ ذیل تین ذمہ داریاں سنبھالیں گے:

سنہ 1999 میں کارگل جنگ کے بعد تشکیل دی گئی جائزہ کمیٹی سے لے کر کئی دیگر کمیٹیوں نے انڈین فوج کی انٹیگریٹڈ تھیٹر کمانڈ اور چیف آف ڈیفنس سٹاف کے عہدے کے قیام کی تجویز دی تھی۔

15 اگست 2019 کو دلی کے لال قلعے سے یوم آزادی کی اپنی تقریر میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک میں فوجی نظام، فوجی طاقت اور فوجی وسائل کی بہتری اور چیف آف ڈیفنس سٹاف کے عہدے کی تشکیل پر جاری بحث کا ذکر کیا تھا اور اعلان کیا تھا کہ اس سے تینوں مسلح افواج کو اعلیٰ سطح پر موثر قیادت ملے گی۔

جنرل بپن راوت نے جنوری 2020 میں انڈیا کے پہلے سی ڈی ایس کے طور پر چارج سنبھالا۔ انھیں تینوں برّی فوج، بحریہ اور انڈین فضائیہ کے کام کو مربوط اور ہم آہنگ کرنا تھا تاکہ ملک کی مجموعی فوجی طاقت میں اضافہ کیا جا سکے۔

سی ڈی ایس کے کردار میں راوت نے وزارت دفاع میں فوجی امور کے محکمے (ڈی ایم اے) کے سیکریٹری اور وزیر دفاع کے مشیرِ اعلیٰ کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

جنرل راوت کے سر سی ڈی ایس کے طور پر انڈین فوج میں دور رس اصلاحات شروع کرنے کا سہرا جاتا ہے۔

جنرل راوت کے کردار کو انڈیا کی جوائنٹ تھیٹر کمانڈ کی بنیاد رکھنے اور مقامی فوجی ساز و سامان کے زیادہ استعمال کو فروغ دینے میں اہم سمجھا جاتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here