پاکستانی فورسز کے ٹارچر سیل سے ایک لاپتہ نوجوان بازیاب

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستانی فوج کے ٹارچر سیل سے ایک لاپتہ بلوچ نوجوان بازیاب ہوکرگھر پہنچ گیا ہے۔

رہا کئے جانے والے نوجوان کی شناخت دلاور ولد نور بخش کے نام سے ہوگئی ہے۔

دلاور ولد نور بخش کو بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ کے نظر آباد سے پاکستانی فورسز نے 14ستمبر کو بلوچ شاعر جہدکار واجہ علی جان قومی کے گھرپر ایک چھاپے کے دوران دیگر 2 نوجوانوں جاسم ناصر اوراحمد ناصر کے ہمراہ حراست میں لیا تھا۔

دوران حراست فیملی کی مزاحمت پر جاسم اور احمد کو اسی دن چھوڑا گیا تھا جبکہ دلاور آج بازیاب ہوئے ہیں۔

فیملی نے دلاور کی رہائی کی تصدیق کردی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment